صوابی میں تحریکِ انصاف کا عوامی جلسہ، عمران خان آج خطاب کریں گے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
صوابی میں تحریکِ انصاف کا عوامی جلسہ، عمران خان آج خطاب کریں گے
صوابی میں تحریکِ انصاف کا عوامی جلسہ، عمران خان آج خطاب کریں گے

پشاور: خیبر پختوانخوا کے شہر صوابی میں تحریکِ انصاف نے عوامی جلسے کیلئے میدان سجا لیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج عوام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان آج صوابی میں عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے اور پی ٹی آئی کارکنان اور عوام الناس کا لہو گرمائیں گے۔ جلسے کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر کا دوبارہ گھیراؤ

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کیلئے جلسہ گاہ میں 60 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ پنڈال کے اطراف میں تحریکِ انصاف کے پارٹی پرچموں کی بہار آگئی۔ عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی۔ 

تحریکِ انصاف کے کارکنان، سابق وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنما اور اراکینِ اسمبلی بھی کثیر تعداد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سنیں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ آج ہونے والا صوابی جلسہ تاریخی اور فقید المثال ہوگا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی پالیسیاں بے نقاب کریں گے۔