اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی