صدر مملکت نے اشتر اوصاف کی بطور اے جی پی تقرری کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے اشتر اوصاف کی بطور اے جی پی تقرری کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے اشتر اوصاف کی بطور اے جی پی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اشتر اوصاف علی کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل (اے جی پی) مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ پیشرفت خالد جاوید خان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ اٹارنی جنرل عدالت عظمیٰ میں حکومت کے بنیادی وکیل ہیں اور قانونی معاملات پر مشورہ دینا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ڈاکٹر علوی نے آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر اشتر اوصاف کو تعینات کیا۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ اشتر اوصاف کی تقرری کی سمری وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔

اشتر اوصاف کے پیشرو نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق اے جی پی نے اس سال کے شروع میں صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا تھا کہ انہوں نے فروری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کی طبی موت کو قتل قرار دیدیا

اشتراوصاف، جو اس سے قبل 2016 سے 2018 تک اے جی پی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، شریف خاندان کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Related Posts