آزادئ صحافت میں پاکستان کی 12 درجے تنزلی، وزیر اعظم نے الزام پی ٹی آئی پر ڈالدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادئ صحافت میں پاکستان کی 12 درجے تنزلی، وزیر اعظم نے الزام پی ٹی آئی پر ڈالدیا
آزادئ صحافت میں پاکستان کی 12 درجے تنزلی، وزیر اعظم نے الزام پی ٹی آئی پر ڈالدیا

اسلام آباد:آزادئ صحافت کے اعتبار سے پاکستان کی 12 درجے تنزلی پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سارا الزام پی ٹی آئی دورِ حکومت پر عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت بھی اپنی پیشرو تحریکِ انصاف کی روش پر چل پڑی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور کے آخری سال میں پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 12 درجے نیچے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید کا پرمسرت موقع، وزیر اعظم کی عسکری حکام اور سیاسی شخصیات کو مبارکباد

ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے دور میں آزادئ اظہارِ رائے میں پاکستان کی 18 درجے مجموعی تنزلی ہوئی جس سے آزادئ اظہارِ رائے پر عمران خان کو میڈیا کی آزادی کے شکاری کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی برے مقام پر آگئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں صحافیوں کی گرفتاریوں اور میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے جیسے قوانین کی منظوری سے عالمی سطح پر بھی پاکستا ن کو مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم تحریر و تقریر اور پریس کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ 

Related Posts