دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی
دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی

اسلام اباد: پھلگراں کرلا گاؤں میں دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد سے معصوم فاطمہ جان کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق پھلگراں کرلا گاؤں میں 9 سالہ فاطمہ  پر اُس کے دادا اور سوتیلی دادی نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بچی جان بحق ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس کی تحقیقات کے مطابق فاطمہ کا باپ فوت ہوچکا تھا، بچی اپنے دادا کے پاس رہتی تھی بعدازاں اُس کی والدہ کی درخواست پر دادا اور سوتیلی دادی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فاطمہ  کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، 9 سالہ فاطمہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے بہارہ کہو پولیس کو واقع کی شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر فطرہ کیوں ادا کیا جاتا ہے اور اس کی ادائیگی کیوں ضروری ہے؟

قبل ازیں بہاولپور میں سنٹرل جیل سے رہا ہونے والوں پر مسلح افرا دنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔

بہاولپور میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے مسافر وین پر فائرنگ کی۔ سنٹرل جیل سے رہائی پانے والے قیدی طویل عرصے بعد گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے

Related Posts