اسلام آباد، بحریہ سول سینٹر سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ببلو اور ببلی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، بحریہ سول سینٹر سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ببلو اور ببلی گرفتار
اسلام آباد، بحریہ سول سینٹر سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ببلو اور ببلی گرفتار

اسلام آباد: بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا۔ موٹرسائیکل پر سوار ببلو اور ببلی نے بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے ببلو نے ببلی کے ساتھ ہیوی موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہن کر سکیورٹی کو گلی گلی نچایا لیکن کرنل (ر) رفاقت کی نگرانی میں آخرکار بحریہ ٹاؤن سکیورٹی نے جوڑے کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ لوہی بھیر کے حوالے کر دیا۔پولیس نے موبائل، پرس برآمد کرلیا۔ ببلی ایک خوبصورت لڑکی کے روپ میں ہیجڑا نکلی۔

جمعرات کی رات کو بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کو کال موصول ہوئی کہ دو خواتین جو بحریہ ٹاؤن فیز فور میں واک کر رہی تھیں۔ ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک مرد اور عورت نے ان کے پرس اور موبائل چھین لئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی بحریہ ٹاؤن کے تمام گیٹ اور سکیورٹی سٹاف کو آگاہ کر کے گیٹ بند کر دئیے گئے اور تلاش شروع کر دی گئی۔بلال نامی شخص کی والدہ اور بہن نے بتایاکہ مرد نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور کافی لمبے بال تھے جبکہ لڑکی نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے اس موٹرسائیکل جوڑے کی انٹری سے لیکر ایک مسجد کی پارکنگ میں موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنے کی تمام فوٹیج نکال لی گئیں۔مکان نمبر912 کے قریب ایک خالی پلاٹ سے وہ پرس خالی پڑا ہوا مل گیا جو چھینا گیا تھا۔

تھوڑی تلاش کے بعد کالے لباس میں لڑکی کو بھی پکڑ لیا گیا جو ببلی نامی ہیجڑا نکلی اس نے بتایا کہ اس کا ساتھی خطرناک گروہ کا سرغنہ ہے جو جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس نے جدوجہد کے بعد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، اس ساری واردات اور ملزم کے ساتھ سکیورٹی سٹاف کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد سینکڑوں رہائشی اپنے گھروں سے نکل آئے اور ایک خوف کا ماحول بن گیا۔

دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ لوہی بھیر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کمال خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تفتیش کے بعد یقینا ان وارداتوں کا بھی انکشاف ہوگا جو یہ کر چکے ہیں۔ گرفتارملزم ڈھوک رتہ کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی دھماکہ، سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں، ایم فل کا طالبعلم گرفتار

بحریہ ٹاؤن نے کرنل (ر) رفاقت اور دیگر سکیورٹی سٹاف کی جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سوک سنٹر میں مساج سنٹرز کے ساتھ دیگر غیراخلاقی سرگرمیوں کو بند کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افرادکا یہاں سے خاتمہ ہوسکے۔

Related Posts