کے جی ایف چیپٹر 2 شہرت کی بلندیوں پر، 400 کروڑ کی دوڑ میں لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے جی ایف چیپٹر 2 شہرت کی بلندیوں پر، 400 کروڑ کی دوڑ میں لگ گئی
کے جی ایف چیپٹر 2 شہرت کی بلندیوں پر، 400 کروڑ کی دوڑ میں لگ گئی

مشہور ساؤتھ انڈین اداکار یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 نے ریلیز ہونے کے بعد چند ہی ہفتوں میں 300 کروڑ  روپےسے اوپر کا بزنس کرلیا۔

300 کروڑ روپے:

اس فلم نے ریلیز ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد ہی باکس آفس پر شاندار  کامیابی حاصل کی تھی، اعدادوشمار کے مطابق کے جی ایف چیپٹر 2 روزانہ کی بنیاد پر 20 کروڑ روپے کا بزنس کرتی ہے اور اس فلم نے 11 دنوں میں 300 کروڑ  روپےکا بزنس کیا تھا۔

325 کروڑ روپے:

کے جی ایف چیپٹر 2 کی کامیابی کا سلسلہ  یہاں پر ہی نہیں رُکا  بلکہ یہ اور آگے بڑھتا چلا جارہا ہے اور اس فلم نے ریلیز ہونے کے 12 دنوں کے بعد 325 کروڑ  روپےکے ہندسے کو بھی عبور کرلیا ہے۔

350 کروڑ روپے:

کے جی ایف چیپٹر 2 کی کامیابی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اس نے اب تک 16 دنوں میں 350 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کے مداح

بعدازاں ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ کے جی ایف چیپٹر 400 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والی ہے اور یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ عید کے دنوں میں فلم اور بھی زیادہ  بزنس کرسکتی ہے۔

Related Posts