پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈرامہ وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازیاں جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈرامہ وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازیاں جاری ہیں، کبھی ہوٹل میں، کبھی زبردستی گورنر ہاؤس میں حلف برداری ہوئی۔
ڈرامہ وزیر اعلی کی ڈرامہ بازیاں جاری- کبھی ہوٹل میں کبھی زبردستی گورنر ہاؤس میں حلف برداری – یہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں- اعلی عدالتوں کو اس موقعے پر نوٹس لینا چاہیے- پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ ہوئ کھلم کھلا بولی لگی اور ارکان بِکے- تماشہ لگا ہوا ہے- #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 30, 2022
عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، اعلی عدالتوں کو اس موقعے پر نوٹس لینا چاہیے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، کھلم کھلا بولی لگی اور ارکان بِکے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھالیا