آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے اور کورونا پر تبادلۂ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے اور کورونا پر تبادلۂ خیال
آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے اور کورونا پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران پولیو کے خاتمے اور ملک میں جاری کورونا کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد  جبکہ  پاک فوج قومی مقاصد کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہونا بند ہو گئے تاہم افغانستان اور پاکستان میں تاحال پولیو کے حملے جاری ہیں جن پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے سویلین اور عسکری ادارے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا۔ شمالی وزیرستان میں 2 سالہ بچی وائرس سے متاثر پائی گئی ۔

ترجمان وزارتِ صحت نے  رواں برس پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہر بچے کی صحت اور زندگی قیمتی ہوا کرتی ہے۔ وفاقی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ 

Related Posts