عمران خان کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی دھماکے پر تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی دھماکے پر تعزیت
عمران خان کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی دھماکے پر تعزیت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور کراچی یونیورسٹی دھماکے پر تعزیت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے ناظم الامور پانگ چنچو سے ملاقات کی اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دشمن پاکستان اور چین کے تعلقات کو برداشت نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں خودکش دھماکے میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے چین کے ناظم الامور پانگ چنچو سے ملاقات کی اور اظہار افسوس اور تعزیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کے نام تعزیتی پیغام بھی لکھا۔

وزیراعظم نے کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کے طلباء کا اساتذہ پر خودکش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts