جنیوا: اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت نے چند ہفتوں میں بچوں کا پراسرار یرقان 11 ممالک تک پھیل جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یرقان نے 170 بچوں کو متاثر جبکہ کم از کم ایک کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کے پر اسرار یرقان کے خلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ وباء مزید ممالک میں پھیل کر بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپا ٹائٹس کی 5 اقسام سب کے علم میں ہیں تاہم نئی اور چھٹی قسم حال ہی میں منظرِ عا م پر آئی۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 9لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 49ہزار ہلاک