اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مخالفانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے پیمرا سے پشاورمیں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عمران خان کے خطاب کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ،خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں الیکشن کمشنرکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اورانہیں (ن) لیگ کا ایجنٹ قراردیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام عائد کیا اور انہیں مسلم لیگ(ن) کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنی تمام ساکھ کھو چکے ہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے