شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی
شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے شریفوں کا اصل چہرہ دکھا دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس رکھی ہے اس میں سارے سوالوں کے جواب دوں گا، اس اسمبلی نے شریفوں کو پہچان اور مقام دیا، لیکن شریف پولیس سے کام لے رہے ہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے چمچہ چھوٹا لفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے شریفوں کو اصل چہرہ دکھایا ہے، پوری قوم یہ چہرہ دیکھ لے۔ صحافی کے سوال پر کہ ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسیکر کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی اسی لیے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، جس پر پرویز الہی نے کہا کہ وہ جو بھی کرنا ہے میں نے کرنا ہے، میں اسپیکر ہوں آپ پہلے رولز پڑھیں اسمبلی کے۔

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں، حنا ربانی کھر

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی جس کے لیے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔

 تاہم، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا، اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب 16 مئی کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

Related Posts