جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی دھماکہ، سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں، ایم فل کا طالبعلم گرفتار
جامعہ کراچی دھماکہ، سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں، ایم فل کا طالبعلم گرفتار

کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے اورخود کش دھماکے کا مقدمہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی میں درج کیے گئے مقدمے کی تفتیش ماضی میں القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کام کا تجربہ رکھنے والے افسران کے سپر د کی گئی ہے۔ پولیس کنٹرول 15 کو جامعہ کراچی میں دہشت گرد خاتون کے خود کش حملے کی اطلاع 2 بج کر 8 منٹ پر ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی دھماکے میں شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب

دہشت گردی کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس جامعہ کراچی کے گیٹ نمبر 3 سے متاثرہ انسٹیٹیوٹ پہنچ گئی۔ مقدمے کے متن کے مطابق جائے وقوعہ پر موٹر سائیکل اور وین مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر فوری طلب کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ہائی ایس وین کی ڈرائیونگ سیٹ سے 1 جبکہ عقب سے 3 افراد کی جلی ہوئی میتیں برآمد ہوئیں۔ دھماکے کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر لیڈیز جوتے کے ساتھ 2 انسانی ٹانگیں بھی برآمد ہوئیں۔ دھماکے سے زخمی ہونے والے 3افراد کو ہسپتال روانہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ 

Related Posts