کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سابق وزیراعظم عمران خان کوسازشی مریض قرار دیدیا۔
ہم پر کروڑوں لینے کا الزام لگانے والےسازشی مریض ! میرے تینوں اکاؤنٹس حاضر ہیں،انتخابی رجسٹر بھی دیکھ لو ریکارڈ میں ہے کہ ووٹ دیا یا نہیں؟البتہ تم نے اپوزیشن بنچزکو ویران کردیا بھان متی کا امپورٹد کنبہ رکھنے والے میرے کپتان! ہم نے نحراف نہیں اختلاف کیا ہم فوج کو گالی نہیں دے سکتے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 27, 2022
اپنے ٹویٹر پیغامات میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہم پر کروڑوں لینے کا الزام لگانے والےسازشی مریض ! میرے تینوں اکاؤنٹس حاضر ہیں،انتخابی رجسٹر بھی دیکھ لو ریکارڈ میں ہے کہ ووٹ دیا یا نہیں؟البتہ تم نے اپوزیشن بنچزکو ویران کردیا ،بھان متی کا امپورٹڈ کنبہ رکھنے والے میرے کپتان! ہم نے انحراف نہیں اختلاف کیا ہم فوج کو گالی نہیں دے سکتے۔
سنو عمران خان! چیف الیکشن کمشنر کو کیا دھمکاتے ہو؟ ہم منکشفین (منحرف تو ہم ہوئے ہی نہیں)نے نا تو عدم اعتماد میں ووٹ دیا ناہی وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لیا تم تو میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے، ہم اپوزیشن بنچوں پر مخالفت کریں گے، جب فلور کراسنگ ہی نہیں ہوئی تو نااہلی کدو کے کھیت کی ہوگی؟۔
مزید پڑھیں:خان صاحب! اپنا بویا یہاں کاٹنا بھی پڑے گا ۔۔۔
میں نے خاموش رہ کر عمران خان سے لے کر ان بدتمیز اراکین سے ہاؤس میں گالیاں سنیں نامیں بِکا تھا اور نا ہی میں نے بقول جھوٹے عمران خان کے 20 کروڑ میں ایمان بیچا میں ملک اور فوج کے ساتھ ہوں وہ ایسا دن تھا کہ عطااللہ اورفہیم مجھےنشست پر آنے نہیں دے رہے تھے،اب گرفتارہیں،اللہ بادشاہ ہے۔
سنو عمران خان! چیف الیکشن کمشنر کو کیا دھمکاتے ہو؟ ہم منکشفین (منحرف تو ہم ہوئے ہی نہیں)نے نا تو عدم اعتماد میں ووٹ دیا ناہی وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لیا تم تو میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے ہم اپوزیشن بنچوں پر مخالفت کریں گے، جب فلور کراسنگ ہی نہیں ہوئی تو نااہلی کدو کے کھیت کی ہوگی؟
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 27, 2022