وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3روزہ دورے پر کل روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم
پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر 3 روز کیلئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا، جلد وطن واپسی کا امکان

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات کے پابند ہیں جو کہ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مشتمل ہے۔

Related Posts