پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل چوہدری اینڈ سنز میں شوہر یاسر نواز کے کردار پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں انہوں نے ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یاسر نے اس مرتبہ کردار کا درست انتخاب نہیں کیا، اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یاسر سے پوچھا تھا کہ جب تم ڈرامے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہو تو تمہیں سائیڈ رول کرنے کیا ضرورت ہے؟
ندا یاسر نے کہا کہ ڈرامے میں یاسر کا کردار اچھا نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ یہ ڈرامہ نہیں دیکھ رہیں، اُن کا کہنا تھا کہ 7 اسکائی انٹرٹینمنٹ کو ڈرامے میں اس طرح کے کردار کیلئے یاسر نواز کا نہیں بلکہ کسی اور کا انتخاب کرنا چاہیے تھا کیونکہ یاسر تو ایک بہت اچھے اداکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرہ کے نکاح پر شوبز ستاروں کا کیا ردعمل ہے؟