عید سے پہلے خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالفطر 2022ء کے موقع پر تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا  گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے سی والی مسجد میں سونے سے احتیاط کریں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

Related Posts