ڈرامہ سیریل ‘سنگ ماہ’ کے نام کے کیا معنیٰ ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل 'سنگ ماہ' کے نام کے کیا معنیٰ ہیں؟
ڈرامہ سیریل 'سنگ ماہ' کے نام کے کیا معنیٰ ہیں؟

ڈرامہ سیریل ‘سنگ ماہ’ ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس میں عاطف اسلم کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامے کے نام کو لے کر اکثر لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اس کے کیا معنیٰ ہیں تاہم اس کے مصنف مصطفیٰ آفریدی نے حال ہی میں ڈرامے کے معنیٰ بتائے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران مصطفیٰ آفریدی نے کہا کہ ہلمنداپنی انگوٹھی پر جو پتھر پہنتا ہے اُس کا نام سنگ ماہ ہے جبکہ پتھر کو اصل میں سنگ ماہ نہیں بلکہ حجر قمر کہتے ہیں۔

مصطفیٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ نام اپنے پچھلے ڈرامے سنگ مرمر کے نام کی مناسبت سے ملتا جلتا رکھا۔

“سنگ ماہ” سے جہاں عاطف اسلم نے ڈرامے میں ڈیبیو  کیا، وہیں اس کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان، نجیبہ فیض اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی انڈسٹری میں کس کو جان سے مارنا چاہتی ہیں؟

“سنگ ماہ” میں عاطف اسلم ہلمند نامی قبائلی سردار کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ ثانیہ سعید بھی بہادر قبائلی خاتون کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی پاکستان کے پشتون قبائلی معاشرے اور روایات کے گرد گھومتی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سنگِ ماہ ڈرامہ سیریل سنگِ مرمر کا سیکوئل ہے لیکن جیسے ہی پراجیکٹس سے وابستہ اداکاروں کو اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید بات کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے واضح کیا کہ اس کا ڈرامہ سیریل سنگ مرمر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Posts