کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کیلئے سلمان خان نے 90 دن شیڈول ترتیب دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کیلئے سلمان خان نے 90 دن شیڈول ترتیب دیدیا
کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کیلئے سلمان خان نے 90 دن شیڈول ترتیب دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

 سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ بہت جلد شروع کر سکتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے 90 دن کا شیڈول بھی ترتیب دیدیاہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ٹائیگر۔ 3 کے شیڈول کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم میں سلمان اور پوجا کے علاوہ جنوبی ہند کے اداکار وینکٹیش اہم کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی انڈسٹری میں کس کو جان سے مارنا چاہتی ہیں؟

ذرائع کے مطابق فلم کے میکرز نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کیلئے 90 دن کا شیڈول تیار کیا ہے اور شوٹنگ مکمل ہونے تک اداکار سلمان خان کہیں نہیں جائینگے، فلم کو نئے سال کے آغاز پر سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی کرہے ہیں تاہم اب اس میں سلمان خان خان کا نام بھی شامل ہوگیا۔

Related Posts