عمران خان امریکی سازش کے خلاف جنگ لڑنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی ﷺ    میں افسوسناک واقعہ، اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ    ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان
مسجد نبوی ﷺ    میں افسوسناک واقعہ، اس قسم کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایک عاشق رسول ﷺ    ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سازش کے خلاف جنگ لڑنے پر سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کے اپنے تمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو توسیع دی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کے قیام کو 26 برس مکمل

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کارکنان نے ہماری جنگ کو سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔ پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھائیں۔ آپ ہمارے صفِ اول کے سپاہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے، تاہم آج ان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کے قیام کو 26 برس مکمل ہو گئے ۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان اپنی سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس سیاسی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی آج سے ٹھیک 26 برس قبل 25 اپریل 1996ء کے روز معرضِ وجود میں آئی جب عمران خان کو 1992ء کا ورلڈ کپ جیتے ہوئے 4برس کا عرصہ بیت چکا تھا۔ تحریکِ انصاف کے قیام کا بڑا مقصد ملک میں آئین، قانون اور عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرنا تھا۔

Related Posts