ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، دو روز بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث شارٹ فال 3900 میگا واٹ رہ گیا تاہم لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی بجائے اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی طوالت 5 سے 6 گھنٹوں تک جا پہنچی۔ ایندھن کی کمی، تکنیکی مسائل اور شارٹ فال کی شکایت کم ہوگئی تاہم لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ملک بھر میں پن بجلی کی پیداوار 17600 میگا واٹ جبکہ طلب 21500میگا واٹ ہے۔ سرکاری تھرمل بجلی گھر 2500میگا واٹ بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں۔
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔قاری عثمان