وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz Sharif arrives in Quetta on day-long visit

کوئٹہ :وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ  بلوچستان  میر  عبدالقدوس  بزنجو نے استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف  خضدار  کچلاک ہائی وے کو دورویہ کرنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخوں پر قلت اور فروخت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، سفارتی معاملے کاسیاسی فائدہ اٹھایا،حنا کھر

انہوں نے وزراء برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ کامرس کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بلوچستان جاکر اس مسئلے کو حل کریں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر دو روز قبل رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دو روز قبل شمالی وزیرستان کا دورہ کیاتھا ، میرانشاہ پہنچنے پر ان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے اور ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کی سلامتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس سے پہلے شہبازشریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Related Posts