لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جلدازجلد دُعازہرہ کو بازیاب کروائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ دُعا زہرہ کے اہل خانہ کیلئے بہت ساری دعائیں، امید کرتا ہوں کہ وہ اور تمام لاپتہ بچے باحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔
Prayers for #DuaZehra and family. May she and all missing children get back to their parents safely. I urge authorities to protect and safeguard our children. They are our future, there is nothing more important.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 21, 2022
انہوں نے ساتھ ہی متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان سے زیادہ ضروری ہمارے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
مزید برآں 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقامی مسجد نے فرقہ وارانہ مسائل کی وجہ سے ان کی بیٹی کے نام کا اعلان کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا