اسلام آباد: بجلی کی پیداوار کیلئے درکار ایندھن کی عدم دستیابی اور اہم پاور پلانٹس کی عدم دیکھ بھال کے باعث ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،افطار اور سحری کے وقت بھی عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ۔
کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے تمام شہری مراکز 4 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی میں نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی میں 300 میگاواٹ کی کمی کے باعث 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، وزیر اعظم کی کابینہ کو ہدایت