کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے 14 سالہ دُعا زہرہ کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا، پولیس نے مغویہ کی تلاش میں سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی کی جو ناکام ہو گئی۔ چھاپےمیں بازیاب کی گئی لڑکی دعا زہرہ کاظمی کی بجائے کوئی اور نکلی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعا زہرہ کی تلاش کیلئے کارروائی شرو ع کردی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ مختلف پہلوؤں سے جرم کی تفتیش کی جائے گی اور بچی بھی جلد بازیاب ہوگی۔ قبل ازیں دعا زہرہ کاظمی کے والد نے بتایا تھا کہ بچی کے غائب ہونے کے بعد اغوا کاروں کی طرف سے کم از کم 2 فون کالز کی گئی تھیں۔
کراچی کے 13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، ایس پی سکیورٹی رینج نے خط لکھ دیا