لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرہ پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بینچ آج مریم نواز کی عمرہ پر جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا تھا، میں عمرہ کرنے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لیکن ایسا نہیں کر سکتی کیونکہ میرا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک بار عمرہ پر جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا پاسپورٹ عارضی طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل امریکا روانہ