فاسٹ بولر شاہین آفریدی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں مڈل سیکس کی جانب سے کھیلنے کے لیے پرجوش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں مڈل سیکس کی جانب سے کھیلنے کے لیے پرجوش
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں مڈل سیکس کی جانب سے کھیلنے کے لیے پرجوش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انگلیند میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی اپنی کاونٹی سائیدز کی نمائندگی کرنے کیلئے بیشتر ملکوں کے کھلاڑی انگلینڈ میں موجود ہیں ٹھیک اسی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی انگلینڈ میں موجود ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں اور مڈل سیکس کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

بعدازاں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں یہاں آکر بہت پرجوش ہوں اور میں یہاں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ کاؤنٹی چیمپئین شپ میں کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان کیلئے سال 2021 یادگار بن گیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

وضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا، جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Related Posts