عدالت کا عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عدالت کا عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم
عدالت کا عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جب سے عہدہ سنبھالا، اس وقت سے لے کر سبکدوشی تک انہیں پیش کیے گئے تحائف کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس رکھے گئے غیر ملکی تحائف پبلک کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ قیمتی سرکاری تحائف کی فروخت غیر آئینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

چوہدری سرور کا اقدام، عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری چیلنج

مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ غیر ملکی تحائف کا معاملہ نئی وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھایا جائے۔ اگلی سماعت میں تمام تر تفصیلات پیش کی جائیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے گزشتہ 20 سال میں سرکاری افسران کو پیش کیے گئے تمام تر غیر ملکی تحائف واپس لینے کا بھی حکم دے دیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی نے جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔