پاکستان میں کورونا کے 97نئے کیسز رپورٹ، 213مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 97نئے کیسز رپورٹ، 213مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 97نئے کیسز رپورٹ، 213مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف شہروں میں 213مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 248افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 363 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این آئی سی وی ڈی میں  او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 23ہزار425 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.41 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 79 لاکھ 3ہزار 660ہو گئی جبکہ کورونا کے 213مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 659مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 606ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 279رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 549، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 660، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 371، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 150، بلوچستان 35ہزار 483، آزاد کشمیر 43 ہزار 306جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 729کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار559 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts