دہشت گردی کو شکست دیکر رہیں گے، وزیراعظم کا 7 جوانوں کی شہادت پر ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz to embark on Saudi Arabia visit today

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 7 جوانوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کو شکست دینے اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہمارے 7 جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی نہ رہے، ذمہ داروں کا پیچھا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ بہادر شہدا ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور ہم دہشت گردی کو شکست دینے اور اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے رہیں گے۔”

واضح رہے کہ جمعہ کے روز آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

14 اپریل کو قبائلی ضلع کے علاقے عشام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے حملہ آوروں کے خلاف فوری اور موثر جوابی کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7فوجی جوان شہید، 4دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات فوجیوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

Related Posts