وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وفاقی حکومت نے جمعہ کو چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندی سے چینی کی قیمتیں گریں گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ چینی کی برآمد پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی سال کے بقیہ حصے میں رہے گی، ملک کے پاس اتنے ذخائر موجود ہیں جو سال کے باقی حصوں میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

وزیراعظم نے اضافی ذخائر ہونے کے باوجود چینی کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان میں حکومت نے واضح کیا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اضافے کی خبریں جھوٹی ہیں، قیمتوں میں اتنی تبدیلی نہیں کی گئی جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیموں نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی مارکیٹوں کا سروے کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ چینی کی خوردہ قیمت 85 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 82 روپے فی کلو ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا

حکومت نے 94 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے والی دکانوں اور اسٹورز کا نوٹس لیا ہے،حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگی چینی کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts