عبد الستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عبد الستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
عبد الستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

کراچی: فرشتہ صفت انسان اور معروف سماجی کارکن اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

ایدھی ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ترجمان کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں ہوگا۔

بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل

دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ بھی بلقیس ایدھی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچیں تھیں اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts