وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت ن لیگی رہنماؤں کو اہم وزارتوں کے قلمدان دئیے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو وزارتِ داخلہ جبکہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو وزارتِ اطلاعات دئیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارتوں کیلئے ناموں پر فیصلہ سازی مکمل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان،دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا جوان شہید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے علاوہ اپوزیشن اتحاد کی دیگر جماعتوں کو بھی وزارتوں میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے 12، پیپلز پارٹی کے 7 جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 3 وزراء کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرنے والے اپوزیشن اتحاد کی دیگر جماعتوں بشمول متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، بی اے پی اوربی این پی کو بھی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ سندھ میں گورنر ایم کیو ایم جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا، خیبر پختونخوا میں جے یو آئی (ف) جبکہ بلوچستان میں بی این پی (مینگل) کا، اسپیکر قومی اسمبلی پی پی پی جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے یو آئی کا ہوگا۔

Related Posts