مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا
مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’آج تمہارے جھوٹ تارتار ہوگئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، قومی سلامتی کمیٹی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے، این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے۔‘

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!‘

مزید پڑھیں: ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے، بلاول

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔مریم نے کہا کہ ’وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔‘

Related Posts