لاہور: حکومت ملتے ہی ن لیگ نے بھی پرپرزے نکالنا شروع کردیئے، پنجاب کے سابق وزیرخواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کا لاہور میں آرمی افسر پر تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ چوہدری راشد محمود کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ان کا بیٹاحارث جسے انہوں نے پاک فوج کا میجر بتایا، گزشتہ روز افطار کیلئے اپنے سسرال اقبال ٹائون جارہا تھا کہ راستہ میں کیولری گراؤنڈ کے قریب ایک لینڈ کروز نے ان کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ہٹ کردیا۔
چوہدری راشد محمود نے بتایا کہ لینڈ کروز میں موجود گارڈز نے میرے بیٹے سے بدتمیزی کی اور جب میجر حارث نے اپنا تعارف کروایا تو ملزمان نے طیش میں آکر اس کو زدوکوب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے جان بچانے کیلئے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مسعود اسپتال کے سامنے میں اس کو دوبارہ پکڑ لیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ میجر حارث پر بھی آہنی راڈز سے حملہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے میرے بیٹے کا فون بھی چھین لیا ہے، ذرائع کے مطابق واقعہ کے ذمہ داران کی شناخت ہوگئی ہے،ملزمان سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز تھے، چوہدری راشد محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ آرمی افسر پر تشدد کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Vehicle number: AHL- 800
Victim: Major Haris
Guards were allegedly of Salman Rafique, awaiting confirmation. pic.twitter.com/LrjHysH3iE— Aniqa Nisar (@AniqaNisar) April 14, 2022
پاکستان آرمی کے میجر حارث کو ن لیگ کے رہنما کے گارڈز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انکا بازو ٹوٹ گیا- میرا یہ بھائی سیاچین پر بملک کا دفاع کر چکا ہے-
سلمان رفیق،حافظ نعمان اگلی گاڑی میں تھے جب انکے گارڈز نے میجر حارث کو مارا- افسوسناک-
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/yKpXxyJZbe— Arshad Sharif (@arsched) April 13, 2022
اس حوالے سے خواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزاورانکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشددکے حوالے سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغوہے۔واضح رہے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاہوں ، میراایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزکیجانب سےاور انکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ھاتھوں تشددکے حوالہ سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغو ھے-
واضح رھے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاھوں – میراایسے کسی واقعہ سے کوٸ تعلق نہ ھے-— Khawaja Salman Rafique (@SalmanRafiquePK) April 13, 2022
Tussi Te bherray hi Masoom Ho. Tussi te kadi Makhi v nae maari – hai naa. Waesay bi Lohar High Courts or even SC are your courts to give you clean chitt. pic.twitter.com/kaCiSzniUY
— Maj.(Retd) N.A.Dar (@RetdDar20680) April 14, 2022