برطانیہ سے طویل مدتی اور گہرے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ سے طویل مدتی اور گہرے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔شہباز شریف
برطانیہ سے طویل مدتی اور گہرے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم برطانیہ سے طویل مدتی اور گہرے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں تہنیتی پیغام پر آپ کا شکر گزارہوں۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات وسیع البنیاد اور گہرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور طویل مدتی دوستی کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں تاکہ ہمہ جہتی تعلقات کو اگلے مرحلے تک لے کر جاسکیں۔ 

بورس جانسن کی مبارکباد

قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین طویل مدتی دوستی رہی ہے اور ہمارے لوگوں کے مابین تعلقات گہرے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts