آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ
آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: سابق صدرِ مملکت اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے تحریکِ انصاف سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش میں نے کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی۔ میں نے ان کو بتایا کہ میرے پاس اراکینِ قومی اسمبلی کے 70 ووٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کا پشاور میں تاریخی پاور شو، قائدین کے حکومت پر وار

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کو کسی نے مس گائیڈ کیا۔ ہم تو اب بھی چاہتے ہیں کہ پرویز الٰہی سیاسی دھارے میں واپس آجائیں۔ ہمارے تمام اتحادیوں سے معاہدے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے ہاتھ ملانے والی ایم کیو ایم کے متعلق آصف علی زرداری نے کہا کہ میں متحدہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا بھی ضامن ہوں۔ مجھے عمران خان سے نفرت نہیں، ان کی سوچ سے ہے۔پی ٹی آئی استعفے واپس لے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کو مل کر انتخابی و معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ سال 2018 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ 

 

Related Posts