پاکستان میں کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ، 262مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ، 262مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ، 262مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف شہروں میں 262 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26 ہزار 829 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 362 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این آئی سی وی ڈی میں  او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21ہزار284 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.47 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 78 لاکھ 5ہزار 841ہو گئی جبکہ کورونا کے 262مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے113مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 73ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 394رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 407، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 486، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 296، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 139، بلوچستان 35ہزار 480، آزاد کشمیر 43 ہزار 301جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار559 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts