پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و معروف اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں اپنی رائے بتادی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فلموں میں کام نہیں کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میری کچھ حدود ہیں اور فلموں میں کسی قسم کی کوئی حدود نہیں ہوتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب تک فلموں میں کام نہیں کرنے کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے ڈانس بالکل نہیں آتا اور فلموں میں ڈانس کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے کہ میں فلموں میں کام نہیں کرونگی۔
یہ بھی پڑھیں:تصویری تجزیہ، جرجیس سیجا کی زیراہتمام سحری میں شوبز شخصیات کی شرکت