لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی ہے جس کا مقصد آج ہونے والے ملک کے 23ویں وزیر اعظم کے انتخاب میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔ عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کیلئے وزیر اعظم کے عہدے کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو آج طلب کیا تھا۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب