عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب سمیت ملک میں جاری  دیگر سیاسی امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اپنے پارلیمنٹ اراکین کے مستعفی ہونے پر غور کرے گی جبکہ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے کامیاب ہو کر اراکینِ اسمبلی بننے والے متعدد پی ٹی آئی رہنما استعفے دینے کیلئے راضی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی اجلاس کے دوران سابق وزراء، اراکینِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں تحریکِ انصاف کے ملک گیر جلسے جلوسوں، پر امن احتجاج اور اپوزیشن کے خلاف بیانیے پر بھی گفتگو ہوگی۔ واضح رہے کہ عمران خان 9 اور 10 اپریل کی درمیانی شب تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی جس پر صدر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کی تاہم سپریم کورٹ نے سیاسی صورتحال کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔ 

Related Posts