بنوں: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے 5دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور بارود برآمد ہوا۔
پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار