اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کارروائی ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوئی، ارکان اپنے نام لکھوا کر گیلری میں جاتے رہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی جانب سے 174ووٹ کاسٹ کئے گئے،جس کے بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے ایوان ایاز صادق کے حوالے کردیا تھا، ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔
مزید پڑھیں: کسی صورت غیر ملکی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، وزیر اعظم عمران خان