اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکا ر کردیا ہے،ذرائع کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکا ر کردیا ہے،ذرائع کا دعویٰ
اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکا ر کردیا ہے،ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد: ایک نجی ٹی وی چینل نے معتبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کے باعث اسپیکر اسد قیصر نے مبینہ طور پر اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ دھوکہ نہیں دے سکتے، کیونکہ ان کا عمران خان سے 30سال پرانہ رشتہ ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تاحیات نااہلی سمیت تمام نتائج کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثناء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ اجلاس رات 12 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 9 بجے طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں، اجلاس کو دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا کیونکہ اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں حکومت کی جانب سے اجلاس کو طول دینے کے مبینہ منصوبے پر جوابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا

اس سے قبل عمران خان کی زیرقیادت حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Related Posts