عمران خان کو شاہ محمود قریشی نے ہی پھنسایا ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو شاہ محمود قریشی نے ہی پھنسایا ہے، بلاول بھٹو
عمران خان کو شاہ محمود قریشی نے ہی پھنسایا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں، پی پی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا۔ اس کے بعد قومی ترانہ ہوا اور ایم این اے شازیہ صوبیہ کی حال ہی میں وفات پانے والی والدہ کے لیے دعا کی گئی۔

قومی اسمبلی کے فلور سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران خان آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دفتر سے باہر جاتے ہوئے قانون توڑ رہے ہیں۔ ”اگر آپ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کی مرضی ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں نے وزیر اعظم کو متنبہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے پہلے بولنے والے شخص سے دور رہیں،“۔

بلاول نے سوال کیا کہ وزیر خارجہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے خلاف کوئی سازش تھی تو وزیراعظم عمران خان کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لڑائی پی ٹی آئی، پی پی پی یا پی ڈی ایم کے درمیان نہیں بلکہ آئین کو برقرار رکھنے والوں اور اسے نظر انداز کرنے والوں کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکی سازش پر 100 دن تک بحث کر سکتے ہیں لیکن پہلے ووٹنگ کرائیں۔ بلاول نے الزام لگایا کہ حکومت نے اس ساری کہانی میں کئی جھوٹ بولے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران ”منصفانہ اور آزادانہ انتخابات سے خوفزدہ ہیں ”۔ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں جس طرح ہارے تھے اسی طرح ہاریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نہیں بن سکتے، چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں۔

مزید پڑھیں: ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، شہبازشریف

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ”جمہوری طریقے“ سے ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو برطرف کرنے کا یہ واحد قانونی اور جمہوری طریقہ ہے۔

Related Posts