اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا طوفان آگیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 17.87 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی پورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 54 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز کی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ 5 لیٹر برینڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں 54 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار کے لئے اس طرح روتے کسی کو پہلی بار دیکھا ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ