کراچی:آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 183.02 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 44111.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ کاروبار میں 4 کروڑ 70 لاکھ 6 ہزار 666 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ڈالر مزید تگڑا ہوگیا، پالیسی کے فقدان کے سبب ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنا پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا، دوسری جانب قرض و سود کی ادائیگی اور درآمدات کے لئے ڈالر کی بڑھتی طلب سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
ا سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 90 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 186 روپے کی سطح بھی عبور ہو گئی۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ