عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آئینی بغاوت کی۔ہیومن رائٹس واچ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آئینی بغاوت کی۔ہیومن رائٹس واچ
عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آئینی بغاوت کی۔ہیومن رائٹس واچ

اسلام آباد: انسانی حقوق کی پاسداری پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آئینی بغاوت کی ہے جس سے شہری اپنی حکومت کے انتخاب کے بنیادی انسانی حق سے محروم ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی شہریوں کو حکومت منتخب کرنے سے محروم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت

بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے اقدام سے پاکستان سنگین آئینی بحران کا شکار ہوا۔ خیال رہے کہ 3 روز قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کردی تھی۔

قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جس سے قبل وزیر اعظم نے صدرِ مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دے دی تھی۔

بعد ازاں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ وزیر اعظم کی کابینہ  اور وفاقی وزراء بھی عہدوں سے فارغ ہو گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ بحری امور علی زیدی نے بھی ٹوئٹر پر اپنا الوداعی پیغام ارسال کیا تھا۔ 

Related Posts