اسلام آباد: بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے بارے میں چونکا دینے والے الزامات کو مسترد کردیا۔
علیم خان کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سوشل پر منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے چونکا دینے والے انکشافات کیے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ نے معروف بزنس ٹائیکون سے رشوت کے طور پر زیورات وصول کیے۔
ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد ملک ریاض نے ان الزامات پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ‘بالکل غلط’ قرار دیا اور انہیں ملوث کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی شدید مذمت کی۔
An audio clip attributed to Mr. Aleem Khan circulating on social media regarding an alleged gold set presented to First Lady from my side, is absolutely false. I categorically deny and detest such malicious attempt to involve me in matters not related to me in any capacity.
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) April 5, 2022
ملک ریاض نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”سوشل میڈیا پر مسٹر علیم خان سے منسوب ایک آڈیو کلپ جو میری طرف سے خاتون اول کو پیش کیے گئے سونے کے مبینہ سیٹ کے حوالے سے گردش کر رہی ہے، بالکل غلط ہے۔“
لیک ہونے والے آڈیو کلپ میں علیم خان نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر ملک کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو ہٹا یا۔
آڈیو کلپ کا آغاز علیم خان کے ساتھ ہوتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیتنے تک اپنے سیاسی سفر میں عمران خان کا کیسے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے مخلص نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر صرف عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ڈالا گیا تھا۔
بزدار کے دور میں کرپشن عروج پر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے رشوت لی۔
ایک موقع پر علیم خان نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ نے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون سے رشوت کے طور پر زیورات وصول کیے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا پرویز الٰہی سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال